لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پورے صوبے میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد میں جا کر شہریوں کے مسائل سنیں اور فوری حل کی کوشش کریں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے خاص طور پر مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔