لاہور:ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے اہداف کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او نے مہم کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے پہلے چار روز میں 17,009,011 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی ہے اور 94 فیصد سے زائد اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ انسداد پولیو مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے گا تاکہ علاقے سے پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔