لاہور: سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ستھرا پنجاب، سول ڈیفنس، سی اینڈ ڈبلیو، فاریسٹ اور وائلڈ لائف اسٹاف کے محنتی عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ محنت کش مرد و خواتین اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سیلاب زدگان کی مدد اور ریسکیو آپریشنز میں دن رات مصروف رہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ان تمام عملے کو شاباش اور تعریف کا پیغام بھی پہنچایا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم ورک اور جذبہ محنت ہی ہماری عوام کی خدمت کا اصل جذبہ ہے اور حکومت ہر مشکل وقت میں اپنے فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ہے۔