شہر میں موت کا کھیل جاری,کالا شاہ کاکو کے قریب ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

 شہر میں موت کا کھیل جاری,کالا شاہ کاکو کے قریب ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

لاہور:شہر کی گلیوں میں موت کا کھیل جاری ہے، جہاں ایک ہی روز میں ڈور پھرنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ڈور پھرنے کے باعث ایک موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان علی رضا کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

علاقائی پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لیے احتیاط برتیں تاکہ ایسے حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔

ٹیگز: