پنجاب بھر کی منڈیوں میں دو روز میں 281 ٹرک ٹماٹر کی فراہمی، قیمتوں میں کمی کا امکان

پنجاب بھر کی منڈیوں میں دو روز میں 281 ٹرک ٹماٹر کی فراہمی، قیمتوں میں کمی کا امکان

لاہور:پنجاب بھر کی مختلف منڈیوں میں گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر دو سو اکیاسی ٹرک ٹماٹر پہنچا دیے گئے ہیں۔ خاص طور پر گزشتہ روز ایک سو ترپن ٹرک ٹماٹر صوبے میں لائے گئے، جن میں بادامی باغ منڈی میں اڑتالیس ٹرک شامل تھے۔

منڈی ترجمان کے مطابق، ٹماٹر کی سپلائی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ اس رجحان کے برقرار رہنے سے جلد قیمتیں معمول پر آنے کی توقع ہے

ٹیگز: