پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا


لاہور: سپیشل کورٹ سینٹرل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، ان کے اہلِ خانہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا، جو آج سنایا جائے گا۔

کیس کی سماعت سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج محمد عارف خان نیازی کریں گے۔ گزشتہ سماعت کے دوران فریقین کے مکمل دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج کی کارروائی کے دوران پرویز الٰہی کی پیشی سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست پر بھی سماعت متوقع ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے اہلِ خانہ پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کر رکھے ہیں، تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنی بریت کی استدعا کر چکے ہیں۔

ٹیگز: