ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025: پاکستان سمیت METAP خطے میں تخلیقی اشتہاری مہمات کی پذیرائی

ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025: پاکستان سمیت METAP خطے میں تخلیقی اشتہاری مہمات کی پذیرائی

اسلام آباد/کراچی: ٹک ٹاک نے METAP خطے (مشرق وسطیٰ، ترکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا) میں ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈز دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہوں گے، جہاں بہترین تخلیقی اور کامیاب برانڈ مہمات کو انعامات دیے جائیں گے۔

شرکاء وہ مہمات جمع کرا سکتے ہیں جو یکم اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران ٹک ٹاک پر چلائی گئی ہوں۔ درخواستیں 18 اگست سے وصول کی جا رہی ہیں اور 31 اکتوبر 2025 کو بند ہوں گی۔ پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، لبنان، عراق، مصر، ترکیہ، مراکش، کینیا، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، قازقستان، آذربائیجان، قبرص، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے برانڈز اور ایجنسیاں حصہ لے سکتی ہیں۔

ایوارڈز میں مختلف کیٹیگریز شامل ہیں جن میں تخلیقی صلاحیت، کمیونٹی انگیجمنٹ، مکمل مارکیٹنگ حکمت عملی، بجٹ کی کفایت شعاری، آواز پر مبنی مہمات اور عوامی پسند شامل ہیں۔ تمام داخل شدہ مہمات کا جائزہ لے کر 'دی گریٹسٹ آف آل ٹائم' (G.O.A.T) ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کے جنرل منیجر شادی قندیل نے کہا کہ یہ ایوارڈز نہ صرف تخلیقی اشتہاری مہمات کو سراہتے ہیں بلکہ ثقافتی لمحات تخلیق کرنے اور خوشیاں بکھیرنے والی مہمات کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ فاتحین کا اعلان دسمبر میں ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا۔