اساتذہ کی بھرتی اور پروموشن کیلئے ٹیچنگ لائسنس سسٹم لانے کا فیصلہ

اساتذہ کی بھرتی اور پروموشن کیلئے ٹیچنگ لائسنس سسٹم لانے کا فیصلہ

لاہور:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں اساتذہ کی بھرتی اور پروموشن کے لیے ٹیچنگ لائسنس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمے نے ابتدائی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے پیکٹا (PECTA) کے زیر انتظام خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو لائسنسنگ سسٹم کے ڈیزائن اور نفاذ کے لیے مختلف تجاویز پر غور کریں گی۔

ذرائع کے مطابق، یہ نیا سسٹم بین الاقوامی معیار کی تربیت، اور پیشہ ورانہ سرٹیفیکیشن پر مبنی ہو گا، جس کے تحت اساتذہ کو جاری ہونے والا لائسنس پانچ سال کے لیے مؤثر ہو گا۔

ٹیگز: