لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں تحریک انصاف کی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
ایڈیشنل سیشن جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے آج نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے جواب طلب کر رکھا تھا، تاہم جج کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔
اب کیس کی آئندہ سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی۔فلک جاوید نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ دینے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے اور مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی ہے۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، اور وہ اس وقت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔