ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کا کیس

ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کا کیس

لاہور : عدالت نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے بیٹے نصیب الرحمان کے جعلی مچلکے جمع کروانے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکیم شہزاد آج عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کا شناختی کارڈ بلاک کر کے سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے ڈی پی او کو ہدایت کی تھی کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

ٹیگز: