کا سخت اقدام: 10 مرلہ سے کم رقبے پر قائم سکولز بند کرنے کا فیصلہ

 کا سخت اقدام: 10 مرلہ سے کم رقبے پر قائم سکولز بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نجی پارٹنر سکولز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ تعلیمی ادارے جو 10 مرلہ سے کم جگہ پر قائم ہیں، انہیں فاؤنڈیشن کے ساتھ پارٹنرشپ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فاؤنڈیشن نے تمام متعلقہ سکولوں کو فوری طور پر اپنی عمارت تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور عملدرآمد کے لیے 2 ماہ کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔
PEF حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ماحول کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔ سکولوں کو مناسب رقبے پر شفٹ نہ کرنے کی صورت میں ان کے ساتھ معاہدے ختم کر دیے جائیں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق صوبہ بھر میں PEF سے منسلک تمام پارٹنر سکولز پر ہوگا۔

ٹیگز: