لاہور: معروف یوٹیوبر سعید الرحمان عرف ڈکی بھائی کو آج عدالت سے بڑا دھچکا پہنچا، جب لاہور کی ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے ان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے آج کے روز نیشنل سائبر کرائم ونگ کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم فریقین کے دلائل سننے اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
ڈکی بھائی کے خلاف جاری سائبر کرائم کیس میں یہ فیصلہ ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔