یومِ استحصالِ کشمیر: خواجہ عمران نذیر کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

یومِ استحصالِ کشمیر: خواجہ عمران نذیر کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیری عوام سے یکجہتی کا دن ہے۔ یہ دن بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کرے۔

ٹیگز: