لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت متعلقہ ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کل تک ملتوی کر دی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم عدالت کے روبرو مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، جس پر بینچ نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے عدالت کا واضح تحریری حکم موجود ہے، پھر بھی ریکارڈ پیش نہ کرنا ناقابلِ فہم ہے۔
عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔