بابا گورو نانک دیو جی کا 556 واں جنم دن، تقریبات 4 نومبر سے شروع ہوں گی

بابا گورو نانک دیو جی کا 556 واں جنم دن، تقریبات 4 نومبر سے شروع ہوں گی

لاہور:سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات 4 سے 13 نومبر تک پاکستان میں منائی جائیں گی۔

مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی، جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچیں گے۔ بھارت سے معاہدے کے تحت 3 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

حکام کے مطابق تقریبات کے دوران سیکیورٹی، رہائش اور سفری سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: