لاہور:نشتر کالونی کے علاقے اظہر ٹاؤن آشیانہ روڈ پر ایک پرانے اور خستہ حال مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت کے ملبے تلے دبنے والی ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر قریبی جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ چھت ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی اور لمبے عرصے سے خراب حالت میں تھی، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔