وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کامیابی سے جاری

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کامیابی سے جاری

87 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضے، 20 ہزار سے زائد مکانات مکمل

لاہور:پنجاب حکومت کا "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس کے تحت بلا سود قرضے حاصل کرنے والے خاندانوں کی تعداد 87,425 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس اسکیم کے تحت 106 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، جبکہ صوبے بھر میں 80,037 مکانات اس وقت زیر تعمیر ہیں۔

پروگرام کی دوسری قسط کے ذریعے 56,528 خاندان اپنے مکانات کی تعمیر مکمل کرنے کے مراحل میں ہیں، جبکہ 20 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور مستحق خاندان ان میں رہائش اختیار کر چکے ہیں۔

حکومت پنجاب کی یہ اسکیم کم آمدنی والے خاندانوں کو باعزت چھت فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم تصور کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: