چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم آمد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم آمد

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا جائزہ، کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقاتیں

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی تیاریوں کے حوالے سے معلومات لیں اور حوصلہ افزائی کی۔

چیئرمین پی سی بی نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور ٹیم مینیجر سے بھی ملاقات کی اور دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے میدان اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹیڈیم انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ٹیگز: